• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی گیلانی اور میر واعظ سمیت حریت پسند رہنما نظر بند

بھارتی وزیر اعظم مودی کی مقبوضہ کشمیر میں آمد کے خلاف حریت قیادت نے وادی میں مکمل ہڑتال کی کال دے دی ، کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج کے خوف سے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور دیگر کو گھروں میں نظر بند کردیا۔

بھارتی وزیراعظم مودی آج مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔ ان کی آمد پر احتجاجی مظاہروں کے خوف سے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظربند کر دیا گیا ہے۔

وادی میں قابض فوج کی بھاری نفری تعینات ہے، جگہ جگہ چیک پوائنٹس پر گاڑیوں اور لوگوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔

حریت قیادت کا کہنا ہے کہ مودی کے دور حکومت میں مقبوضہ وادی میں ظلم کا دور دورہ رہا، کشمیریوں کے حق خودارادیت کو رد کر کے قتل وغارت اور گرفتاریاں کرانے والے کا استقبال احتجاج سے ہی ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین