• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ سلمان خان ایک بار پھر دشمن بننے کو تیار

بالی ووڈ کے دو بڑے خانز شاہ رخ اور سلمان خان ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کے دشمن بننے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اداکار سلمان خان کے درمیان ایک بار پھر سے زبردست لڑائی ہونے والی ہے لیکن اس مرتبہ ان کی دشمنی حقیقی نہیں بلکہ فلمی ہوگی۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، اس کے لیے ایک ایسا اسکرپٹ تیار کیا جارہا ہے، جو فلم سوداگر کی تھیم پر ہوگا۔

فلم سوداگر میں ممتاز اداکار دلیپ کمار اور راج کمار ایک ساتھ دکھائی دیے تھے، یہ دو دوستوں کی کہانی تھی، جن کے مابین ایک غلط فہمی کی وجہ سے دشمنی پیدا ہوجاتی ہے، مگر آخر ایک مشترکہ دشمن انھیں پھر دوست بنا دیتی ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اسی کہانی کو ماڈرن انداز میں پیش کریں گے، جس میں شاہ رخ اور سلمان خان کو کاسٹ کیا جائے گاجبکہ ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین