• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھانجے محسن لطیف کا کہنا ہے کہ بیماری کےباعث نواز شریف ٹھیک طریقے سے خوراک نہیں لے پا رہے،انہوں نے ناشتے میں صرف پپیتا کھایا۔

نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے علاج کے سلسلے میں سروسز اسپتال آئے آج تیسرا دن ہے، آج سابق وزیر اعظم کے بھانجے محسن لطیف نے ان سے ملاقات کی، محسن لطیف اپنے ماموں کے لیے ناشتہ لائے تھے۔

ملاقات کے بعد محسن لطیف نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ بیماری کےباعث نوازشریف ٹھیک طریقے سے خوراک نہیں لےپارہے،انہوں نے ناشتے میں صرف پپیتا کھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے علاج کے معاملے پر ہمیں تحفظات ہیں، ڈیل کی باتوں پر بھی نوازشریف سے گفتگو ہوئی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ ڈیل کے معاملے پر کیا کہہ سکتا ہوں۔

تازہ ترین