• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: عامر بشیر

صفحات: 104، قیمت: 250 روپے

ناشر: اقراء انٹر پرائزز،کراچی

ایک زمانہ تھا کہ لوگ ریڈیو کے دیوانے ہوا کرتے تھے اور ریڈیو گھر کے افرادِ خانہ میں سے ایک شمار کیا جاتا تھا۔ سچ بات تو یہ ہے کہ ریڈیو ہوا کے دوش پر محض آوازیں ہی نہیں بکھیرتا، بلکہ لوگوں کی تربیت کرنے میں بھی حصّے دار تھا۔ وہ دِن خواب ہوئے،تاہم،ریڈیو سے تربیت لے کر نکلنے والے اُس دَور کے نوجوان اور بچّے زندگی کی دوڑ میں نہ صرف اچھے مقام پر فائز ہوئے، بلکہ اُن میں سے کئی فنونِ لطیفہ کے کسی نہ کسی شعبے سے منسلک بھی رہے۔ اُن ہی افراد میں ایک عامر بشیر بھی ہیں، جو ’’ہوا کے دوش‘‘ کے ساتھ اہلِ ادب کے سامنے آئے ہیں۔ کتاب دراصل ’’طنزیہ و مزاحیہ مضامین کا مجموعہ‘‘ ہے۔ ہلکے پھلکے انداز میں سماجی حالات و واقعات پیش کرتے ہوئے مصنّف نے کہیں طنز ، تو کہیں مزاح کا رنگ اختیار کیا ہے۔ کتاب کی زیادہ تر تحریریں اُن کی وہ تقاریر ہیں ،جو اُنہوں نے زمانۂ طالب علمی میں ریڈیو پاکستان کے مشہور پروگرام ’’بزمِ طلبہ‘‘ کے سلسلے میں کی تھیں۔

تازہ ترین