• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استونیا میں انڈورسائیکلنگ کےسالانہ مقابلے کا انعقاد


سائیکل چلاتے ہوئے کرتب دکھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس دوران توازن کا خاص خیال کرنا پڑتا ہے لیکن ان نوجوانوں کو دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ شاید یہ بہت ہی آسان کام ہے۔

استونیا میں انڈورسائیکلنگ کے 19ویں سالانہ مقابلے سمپل سیشن 2019کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہررائیڈرزنے شرکت کی۔

2روزہ مقابلے کے دوران ماہرسائیکل سواروں نے نہایت پھرتیلے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے درمیان میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو انتہائی مہارت کے ساتھ عبور کرنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

مقابلے کے دوران مہارت کا شاندار مظاہرہ کرنے والے سائیکلسٹس کو انعامات اور میڈلز سے نوازا گیا۔

تازہ ترین