• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی معطل

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی کو معطل کر دیا گیا، ان کی جگہ گریڈ 21کی ثمینہ شاہین کو ایم ایس کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر طارق نیازی کو پیڈا ایکٹ کے تحت مس کنڈیکٹ پر معطل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ کی حنیف عباسی کی بیٹی کی ٹرانسفر کے حوالے سے ڈاکٹر طارق نیازی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو منظر عام پر آنے کے بعد معاملات تنازع کا شکار تھے ،اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق بھی پیش کی گئی تھی ۔
تازہ ترین