• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل، طوفانی ہوائیں اور بارش سے 2 افراد ہلاک


برازیل کے شہر ریو دی جنیرو میں طوفانی ہواؤں اور شدید بارشوں کے باعث دو افراد ہلاک ہوگئے۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ، جس کے باعث درخت گرنے کے واقعے اور مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریو ڈی جنیرو میں ہونے والی ہلاکتیں تیز ہوا سے درخت گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہوئیں۔

طوفانی موسم کے باعث برازیل کے ایمرجنسی حکام نے شہریوں کو اپنے گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

برازیل کے محکمہ موسمیات نے ریو ڈی جنیرو میں اس ہفتے کے آخر تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین