• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’حکومت نے پہلے 6 ماہ 2 ارب 30کروڑ ڈالر قرض لیا‘

اقتصادی امور ڈویژن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں حکومت پاکستان نے 2 ارب 30کروڑ ڈالر کا قرض لیا۔

اقتصادی امور ڈویژن کا رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 5ارب 90کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا تھا۔

اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق چین سے 83 کروڑ 60لاکھ ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک سے 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 33 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض لیے گئے۔

اقتصادی امور ڈویژن نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ حکومت نے کمرشل بینکوں سے 6 ماہ میں 50کروڑ ڈالر کا قرض لیا ۔

تازہ ترین