• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے بڑے تاجروں کو نیب سے شکایات ہیں،معاون خصوصی وزیر اعظم

لاہور(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ نیب کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ کراچی کے بڑے بڑے صنعتکاروں اور تاجروں کو نیب سے شکایات ہیں اس کو دور کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کر رہے ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ قومی اسمبلی میں سپیکر ایتھکس کمیٹی بنا رہے ہیں جس میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر کو شامل کیا گیا ہے سیاسی جماعتوں سے بات ہوسکتی ہے۔ امید ہے اس سے قومی اسمبلی میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

تازہ ترین