• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی طلبہ میں کمی، امریکہ کو42 ارب ڈالر کا نقصان

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں حال ہی میں جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں غیر ملکی طلبا اور طالبات کے اندراج میں سات فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ امریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں غیر ملکی طلباء اور طالبات کے داخلوں میں کمی ہورہی ہے اور اس وجہ سے گزشتہ سال امریکی معیشت کو مجموعی طورپر بیالیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔
تازہ ترین