کراچی کے اسکول میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق ایم پی اے صداقت حسین اور دوسرے فریق کے درمیان تلخ کلامی کا ڈراپ سین ہوگیا، فریقین کے درمیان تھانے میں صلح ہوگئی۔
گزشتہ روز ایک ویڈیو اس الزام کے ساتھ سامنے آئی تھی کہ صداقت حسین اورنگی کے اسکول میں نقل کرانے پہنچے تھے۔
یہ الزام بھی عائد کیا گیا تھا کہ صداقت حسین نے خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔
ویڈیو سامنے آنے پر ایم کیو ایم پاکستان نے صداقت حسین کی بنیادی رکنیت معطل کردی تھی، ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ معاملے پر انکوائری کی جارہی ہے۔