• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی کے ٹیکسوں کیخلاف عدالت جانے والے مافیا ہیں، مرتضیٰ وہاب


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے ٹیکسوں کے خلاف عدالت جانے والوں کو مافیا قرار دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم جب بھی کوئی ریونیو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں تو مافیا کیس کرتی ہے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ کراچی کی سڑکوں پر لگے سائن بورڈ سے کے ایم سی کو ایک روپے کا ریونیو نہیں ملتا۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر سائن بورڈز کے ایم سی کی اجازت کے بغیر غیرقانونی طور پر لگے ہوئے ہیں۔ عمارتوں پر لگے سائن بورڈ کا سوال متعلقہ ٹاونز سے کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید