• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں تھیٹر، ڈرامہ اور فلم تینوں میڈیمز پر کام کرنا چاہتا ہوں، فاران طاہر

کراچی (مطلوب حسین / اسٹاف رپورٹر) ہالی ووڈ فلموں کے پاکستانی اداکار فاران طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تھیٹر، ڈرامہ اور فلم تینوں میڈیمز پر کام کرنا چاہتا ہوں،پاکستان میں شوبزنس انڈسٹری میں بہت اچھی تبدیلی نظر آرہی ہے،ہم لوگوں کی فلم کاجو ایک مخصوص طریقہ کار تھا اس سے ہٹ کرکئی ایسے موضوعات ہیں جن پر فلمیں بن سکتی ہےجس سے ہماری انڈسٹری کی طاقت نظر آتی ہے،اب ہم ایک مخصوص طریقہ کار پر منحصر نہیں رہےجو کہ اچھی بات ہے،انڈسٹری میں نیا خون نئے لوگ شامل ہور ہے ہیں جس سے ایک خاص قسم کی حرکت نظر آتی ہےاور میرے لئے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔جہاں تک ہالی ووڈ کی بات ہے تو وہاں انڈسٹری کافی پہلے سے قائم ہوچکی ہےوہاں کا ڈھانچہ اور کام کا طریقہ کار ذرا مختلف ہےلیکن کسی بھی اداکار کے لئے یہ لازم ہے کہ وہ جس انڈسٹری میں کام کررہا ہے ہو اس میں ایڈجسٹ ہوجائے ،جہاں کا جو طریقہ کار ہےاس کو سمجھنا اور اس میں بہتر اضافہ کرنا اداکار کی ذمہ داروں میں شامل ہے،میں یہاں اس لئے آیا ہوں تاکہ یہاں کے لوگوں سےیہاں پر کام کے طریقہ کار کو سیکھ سکوں اور جومیرا تجربہ ہے اسے یہاں کے لوگوں کے ساتھ شیئر کروں،جنگ سے خصوصی بات چیت میں فاران طاہر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان میں تھیٹر ،ڈرامہ اور فلم تینوں میڈیمزپر کام کرنا چاہتے ہیں جس کا آغازانہوں نے کراچی میں تھیٹر پلے "بھائی بھائی "سے کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آرٹس کونسل میں جاری تھیٹر پلے میں میرے کام کو شائقین نے بے حد سراہا ہے لوگوں کا رسپانس اچھا ملا جس سے میرا حوصلہ بڑھا ہے۔ہمیشہ خواہش ہوتی ہے کہ اسکر پٹ اچھا ہو باقی کام کسی نہ کسی طرح خود اچھا ہوجا تا ہے ،جب تک کہانی اچھی نہیں ہوگی کوئی اچھی چیز نہیں بن سکتی ۔

تازہ ترین