• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ امن تعلیم کے زیر اہتمام قومی امن کانفرنس14فروری کو ہوگی

لاہور(نمائندہ جنگ) ادارہ امن تعلیم کے زیر اہتمام قومی امن کانفرنس14فروری کو لاہور میں ہوگی ،کانفرنس مذہبی ہم آہنگی ،پر امن اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کی جانب ایک بنیادی قدم ،،کے عنوان پر ہوگی ،کانفرنس ادارہ امن و تعلیم اوراسلامی نظریاتی کونسل کے اشتراک سے ،کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانامحمدعاصم مخدوم نے جامعہ احسان الرحیم گلبرگ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کا نفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ ادارہ امن تعلیم کی جانب سے ماضی قریب میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کے فروغ کے لئے کی گئی جدوجہدکے اثرات و ثمرات اورد رپیش مشکلات کا جائزہ لیا جائے گا،کانفرنس میں اسی موضوع کے حوالے سے متعلقہ ریاستی اداروں کے کردار کو سمجھنے اور اسے مزید فعال بنانے کے لئے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
تازہ ترین