• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ فلموں کے دیوانے نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں ، ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی شخص کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کا مداح ہے بلکہ انکے مشہور گانے گنگنانے میں کمال رکھتا ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والے شخص نے 1951میں ریلیز ہونے والی راج کپور کی فلم آوارہ کے مشہور گانے آوارہ ہوں ایسے شاندار انداز میں گایا کہ سننے اور دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

چینی شخص کی آواز میں 'آوارہ ہوں کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور خوب شیئر کر رہے ہیں۔

تازہ ترین