• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بافٹا ایوارڈز، ” روما “ بہترین فلم، ہدایت کاری اور سینما ٹوگرافی قرار پائی


لندن (ایجنسیاں) نیٹ فلیکس کی بلیک اینڈ وائٹ پروڈکشن فلم ”روما“ نے برطانوی فلم ایوارڈز ”بافٹا“ کے بہترین فلم، بہترین ہدایت کاری اور بہترین سینماٹوگرافی کے ایوارڈز جیت لیے۔ بافٹا ایوارڈزکی تقریب لندن میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈیلٹن نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں ہدایت کار الفونسو کوارونس کی میکسیکو سٹی میں 1970کے پس منظر پر مبنی بلیک اینڈ وائٹ فلم ”روما “ نے فلم ”دا فیورٹ “ کو شکست دیتے ہوئے بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس موقع پر الفونسو کوارونس کا کہنا تھا کہ فلم کو جس انداز میں سراہا گیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور اس کے لئے وہ نیٹ فلیکس کے شکرگزار ہیں جس نے انہیں یہ فلم بنانے کی ہمت اور حوصلہ دیا۔ فلم ” روما“ کو آئندہ ماہ امریکا میں ہونے والے آسکر ایوارڈز میں بھی بہترین فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین