• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافتی تنظیموں کا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے طے شدہ ملاقات کا بائیکاٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی نمائندہ صحافتی تنظیموں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے مبینہ غیر ذمہ دارانہ رویئے کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اُن کیساتھ طے شدہ ملاقات کا بائیکاٹ کر دیا۔ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں اور میڈیا ہائوسز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ملک بھر میں جاری تحریک کے پیش نظر وزیر اطلاعات نے تمام نمائندہ صحافتی تنظیموں کو منگل کے روز مذاکرات کیلئے مدعو کیا تھا۔ اس حوالے سے 6بجے شام کا ٹائم طے کیا گیا تھا‘ اسکے بعد ساڑھے 6تک وقت میں توسیع کی گئی‘ بعدازاں دو مرتبہ مزید توسیع کرتے ہوئے ساڑھے سات اور پھر ساڑھے 8کیا گیا لیکن وزیر اطلاعات نہ آئے۔ اس پر صحافیوں نے احتجاجاً ملاقات کا بائیکاٹ کر دیا۔  
تازہ ترین