• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹو سیکریٹری جنرل جان اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں صورتحال مشکل ہے لیکن امن کیلئے کوششیں بھی جاری ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےبرسلز میں شروع ہونے والی نیٹو وزرائے دفاع کی کانفرنس سے ایک دن قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نیٹو سیکریٹری جنرل جان اسٹولٹن نےخطاب میں بتایا کہ افغانستان میں ممکنہ امن معاہدے کیلئے امریکا ہم سے رابطے میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران امریکا کے افغانستان کے لئے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے تین ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔لیکن یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ وہاں معاہدہ ہوچکا ہے ۔

سیکٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ نیٹو ایسے حالات پیدا کرنے کیلئے کوشاں رہے گا جس سے امن کیلئے معاہدے کی راہ ہموار ہوسکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم(امریکہ اور اتحادی) افغانستان میں اکٹھے گئے تھے اور مستقبل کا فیصلہ بھی ہم مل کر کریں گے۔

تازہ ترین