• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشی کپور فلم ساز مہیش بھٹ کے مداح نکلے

ممبئی(جنگ نیوز) بالی وڈ کے اداکار رشی کپور فلم ساز اور ہدایتکار مہیش بھٹ کے مداح نکلے۔ رشی کپور نے حال ہی میں اپنی ٹوئیٹ میں مہیش بھٹ کی فنی صلاحیتوں کی بے حد تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کمال کے انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کو مہیش بھٹ کا شو ” خوابوں کا سفر مہیش بھٹ کے ساتھ“ بے حد بھلا لگا جو فلمستان کا غالباً سب سے بہترین شو ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوابوں کا سفر بے حد دلچسپ اور اعلیٰ ہے ۔واضح رہے کہ رشی کپور سانجی رابطوں کی سائٹ پر اپنے پیغامات دینے کے حوالے سے بہت مشہور ہیں ۔
تازہ ترین