• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرمبادلہ کے ذخائرمیں۱یک کروڑ7لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق8 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں۱یک کروڑ7لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے سے مجموعی ذخائر کی مالیت14ارب88کروڑ51لاکھ ڈالرسے بڑھ کر 14ارب89کروڑ58لاکھ ڈالر ہوگئے جس میں مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت ایک کروڑ34لاکھ ڈالر کے اضافے سے 8ارب 19کروڑ 25لاکھ ڈالرسے بڑھ کر8ارب 20کروڑ59لاکھ ڈالر ہوگئی جب کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر27لاکھ ڈالرکی کمی سے 6ارب 69کروڑ26لاکھ ڈالر سے گھٹ کر6ارب 68کروڑ 99لاکھ ڈالر ہوگئے ۔زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہونے کے باعث ہوا ہے سعودی عرب اور یو اے ای کی جانب سے دو ارب ڈالر وصولی کی وجہ سے بھی زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام دیکھا جارہا ہے ۔

تازہ ترین