• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کی رہائی کا حکم، لاہور ہائیکورٹ نے دو، دو کروڑ کے مچلکوں پر ضمانت دیدی، فوادحسن فواد کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور، دوسرے میں مسترد

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی دو کیسز آشیانہ ہائوسنگ سوسائٹی اور رمضان شوگر ملز کیسز میں ضمانت کی درخواست منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے اور ججز نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہشہباز شریف رمضان شوگر ملز کے کبھی چیف ایگزیکٹو نہیں رہے، آئندہ کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے گا،لگتا ہے معاملہ کچھ اور ہے،بیٹے کو نہیں پکڑنا باپ کو پکڑ لو۔ عدالت نے شہباز شریف کو دو ، دو کروڑ روپے کے مچلکوں پر ضمانت دیدی،لاہور ہائیکورٹ نےشہباز شریف کے سابق سیکرٹری ایمپلیمنٹیشن فواد حسن فواد کی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی جبکہ آشیانہ اسکیم کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ادھر محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو جناح اسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور کہا ہے کہ جب تک ڈاکٹر کہیں گے وہیں رکھا جائیگاجبکہ نیب نے شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے کےعدالتی فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے، اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ایک مرتبہ پھر ہم پر کرم فرمایا۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور فوادحسن فواد کے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیسز میں امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ نے پیروی کی ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کئی روز تک شہباز شریف کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔ نیب نے شہباز شریف کی آشیانہ ہائوسنگ سو سا ئٹی اوررمضان شوگر ملز کیسز میں ضمانت پر رہائی کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور مختلف ادا ر و ں کے کام میں مداخلت کی.لاہور ہائیکورٹ نے درخوا ستو ں پر دلائل مکمل ہونے پر مختصر وقت کیلئے فیصلہ محفوظ کیا اور بعد میں دونوں درخواستیں منظور کر لیں۔

تازہ ترین