• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد نے امدادی پیکیج میرے ساتھ طے کیا تھا، نواز شریف

لاہور (نمائندہ جنگ/ایجنسیاں)سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے امدادی پیکیج ہمارے ساتھ کیا تھا یہ ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں، انشاءاللہ اگلے جمعہ تک رہائی کی امید ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقاتیں کرنیوالے پارٹی رہنمائوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔نواز شریف نے کہا کہ موٹرویز اور ہیلتھ کارڈ سب ہمارے منصوبے ہیں، موجودہ حکومت ہمارے منصوبے ری لانچ کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب سے پا کستا ن کے دیرینہ تعلقات ہیں ،سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی، سعودی عرب کے ولی عہد نے امدادی پیکج ان کے ساتھ طے کیاجس کا علم مقتدرحلقوں کو بھی ہے ۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ ہم اقتدار میں ہوتے تو آج لوگ اورنج لائن ٹرین میں سفر کررہے ہوتے، لاہور ملتان موٹروے تیار چھوڑ کرآئے ان سے وہ مکمل نہیں ہوپارہی، لاہور ملتان موٹروے کا ان سے لاہور میں انٹرچینج نہیں بن پارہا، ہمارے دور میں بلوچستان میں ہائی ویز کا جال بچھ گیا تھا۔نوازشریف نے کہا کہ نیب نے شہباز شریف پر جو مقد ما ت بنائے اس پر نیب کو شرمندگی اٹھانا پڑی، ابتدا میں ہمیں اندازا ہی نہیں تھا کہ نیب کا قانون اتنا خطرناک ہوگا۔اس سوال پر کہ جیل سے گھر جانا چاہیں گے یا اسپتال؟ نواز شریف نے جواب دیا کہ اسپتال کون جانا چاہتا ہے، صبح موسم دیکھا تو جی چاہا جیل کی بجائے مالم جبہ میں ہونا چاہیے۔اس موقع پر ملاقاتیوں کی جانب سے حالت پوچھنے پر سابق وزیراعظم نے شعر پڑھا کہ ’صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے۔

تازہ ترین