• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے پن کوڈ کی طرح کولیسٹرول بلڈ پریشر کے نمبر بھی یاد رکھیں

لندن(پی اے ) اپنے پن کوڈ کی طرح کولیسٹرول بلڈ پریشر کے نمبر بھی یاد رکھیں کیونکہ ان نمبروں سے امراض قلب کی قبل از وقت علامتیں سمجھی جاسکتی ہیں، صحت سے متعلق 40 تنظیمیں لوگوں کو باقاعدگی کے ساتھ این ایچ ایس سے چیک اپ کرانے کی ترغیب دینے کیلئے یکجا ہوگئی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو بھی امراض قلب کے خطرات سے دوچار مریضوںکی نشاندہی کریں اور ان کاعلاج کریں تاکہ امراض قلب کے حملوں سے بچناممکن ہوسکے۔انگلینڈ میں ہر چوتھا شخص امراض قلب کی وجہ سے موت کو گلے لگاتاہے ۔جس کے معنی یہ ہیں کہ ہر چوتھے منٹ پر ایک شخص اس موذی مرض کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھولیتاہے۔پبلک ہیلتھ انگلینڈ اوراین ایچ ایس کا کہنا ہےکہ خراب صحت اور آرٹری کی صحت کی وجہ سے بھی دل کی دھڑکن بند ہوسکتی ہےجبکہ گردوں اور شریانوں کے امراض اور وسکیولر ڈیمنشیا بھی دل کے حملے کا سبب بن سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ صحت سے متعلق ادارے 3حالتوں کاپتہ چلانے پر خصوصی زور دے رہے ہیں، ان میں شریانوں کی خرابی ،بلند فشار خون اور کولیسٹرول کے علاج کی ضرورت شامل ہے۔کہاجاتاہے کہ اس طرح کی صورت حال میں مرض کی علامات کابھی پتہ نہیں چلتا،اس لئے صحت سے متعلق ادارے ان تینوں علامات کی جلد شناخت کو یقینی بنایاجائےتاکہ ان کی تشخیص کرکےعلاج کے ذریعے لوگوں کی جان بچائی جاسکے۔
تازہ ترین