• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں سےمتعلق پیش کردہ یادداشت پر غور کررہی ہوں، برطانوی وزیراعظم

لندن( جنگ نیوز ) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے پیش کردہ یادداشت پر کہا ہے کہ وہ اس پر غور کر رہی ہیں اور بعد میں اس پر کوئی قدم بھی اٹھایا جائے گا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پانچ فروری کو کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مظاہرے کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ ٹین ڈائوننگ سٹریٹ میں ایک یادداشت پیش کی تھی۔ اس پر انہیں برطانوی وزیر اعظم کے دفتر سے ایک مکتوب میں مثبت جواب ملا ہے۔ دریں اثنا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برطانیہ اور امریکہ کے دو ہفتے کے دورے کے بعدآج صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

تازہ ترین