• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کے سرکلز کے دوروںکے شیڈول کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکوکے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر طاہرمحمود کے ریجن کے8 سرکلز کے دورےکے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، سرکل کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرز، ڈپٹی کمرشل منیجر، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل، ایگزیکٹو انجینئر(ایم اینڈ ٹی)،ایکسین (آپریشن)، ریونیو آفیسرز، سب ڈویژنل آفیسرز سے جنوری 2019ءکے لائن لاسز، جنوری بیچ (BATCH)ریکوری، سابق اور موجودہ ڈیفالٹرز سے بیچ نمبرز 27، 28 اور 30 کی ریکوری اور انتظامی کارروائی، 3 ماہ اور اس سے زائد عرصے کے نادہندگان اور ریکوری نہ ہونے کی وجوہات، سب ڈویژن کی سطح پر ٹاپ 25 رننگ ڈیفالٹرز، سب ڈویژن کی سطح پر 10 متنازع کیس، موبائل فون، ایچ ایچ یو سے میٹرریڈنگ کی پراگریس، فیڈرز کی مینٹی ننس کی پراگرس چیک کی جائے، سی ای او میپکو کی انسپکشن، دوروں میں متعلقہ سرکلز کے مانیٹر، انچارج چیف انجینئرز بھی ساتھ ہوں گے۔
تازہ ترین