• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر محمد علی ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ کے ایم ایس تعینات

پشاور(خصوصی نامہ نگار)تعیناتی کے منتظر گریڈ 20 کے سینئر ڈاکٹر محمد علی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ دیر پائین کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے ہسپتال کے دورہ کے موقع پر انتظامی بے قاعدگیوں پر سابق ایم ایس ڈاکٹر انور زادہ کو معطل کیا گیا تھاگورنمنٹ سرونٹس ای اینڈ ڈی رولز کے تحت ا ن کی معطلی برقرار رکھی گئی ہے۔
تازہ ترین