• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم بے لگام، متعدد وارداتوں میںشہری لٹ گئے

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی،سرقہ بالجبر، نقب زنی ،چوری اور خیانت مجرمانہ کی دو درجن وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ چار کاریں اور چار موٹرسائیکل اڑا لئے گئے۔ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی الیون فورمیں نامعلوم مسلح افراد اویس احمد کی دکان پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر اس کے والد شاہد حسین کو گولی مارکر زخمی کرگئے۔تھانہ کھنہ کے علاقے مارگلہ ٹاون میں تین مسلح افراد انوار الحق سے تیس ہزار کی نقدی ،دو موبائل فون اور ون ٹو فائیو موٹرسائیکل اے ڈبلیو این459چھین کر لے گئے۔ تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سیون ون میں شہزاد محمود کی موبائل شاپ سے اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی ،ایل ای ڈی اور ایک فوٹو پرنٹر چوری ہوگیا۔تھانہ نیوٹاون کے علاقے میں وزرات داخلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر رفیق سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے موبائیل فون چھین لیا۔تھانہ ریس کورس کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے ایک ساتھ دو وارداتوں میں شہزاد کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی6لاکھ روپے،پرائزبانڈ مالیتی60000روپے گھڑی جبکہ مالک مکان کے پورشن میں سے نقدی180000روپے چوری کر لئے۔تھانہ صدرواہ ،تھانہ صدربیرونی میں بھی سٹریٹ کرائم کے دوران شہری لٹ گئے۔ مختلف واقعات میں لاکھوں کے چیک ڈس آنر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔
تازہ ترین