• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے‘ ڈاکٹر رانا صفدر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سربراہ پاکستان پولیو پروگرام ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا ہے کہ پولیو کاخاتمہ والدین اور ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر سے جاری بیان کے مطابق 10بڑے شہروں فیصل آباد‘ لاہور‘ راولپنڈی‘ کراچی‘ سکھر‘ قلعہ عبداللہ‘ کوئٹہ‘ ڈی آئی خان‘ پشاور اور جنوبی وزیرستان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزیراعظم کے معاون انسداد پولیو بابر بن عطا نے کہا کہ والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو ڈراپس ضرور پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے۔
تازہ ترین