• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) محکمہ جنگلی حیات جاگ اٹھا‘ حیدرآباد سمیت دیگراضلاع میں کاروائیوں کے دوران پنجروں میں قید 100سے زائد پرندے تحویل میں لیکر آزاد کردیئے محکمہ جنگلی حیات حیدرآباد کے ڈپٹی کنزر ویئر غلام سرور جمالی نے کہاہے کہ صوبائی وزیر سید ناصر شاہ کی ہدایات پر سندھ میں پرندوں کے شکار پرپابندی کویقینی بنانے ‘ قوانین کے برخلاف پرندے پالنے والوں کے خلاف حیدرآبادزون کے مختلف اضلاع حیدرآباد‘ دادو‘ بدین اورٹھٹھہ میں کاروائیوں کے دوران سو سے زائد بلبل ‘ کوئل اوربطخیں تحویل میں لی گئی تھیں جنہیں بعدازاں آزاد کردیاگیا۔
تازہ ترین