• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان فورسز کے فضائی حملے، اہم طالبان کمانڈر ملا حمد اللہ سمیت 22 جنگجو ہلاک

کابل (آئی این پی)افغان فورسز نے صوبے اورزگان میں فضائی حملے میں طالبان کمانڈر ملا حمداللہ سمیت 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،صوبہ ارزگان میں کمانڈر ملا حمداللہ دیگر 11ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا جب کہ سرائے پل میں 10طالبان دہشتگرد وں کو ہلاک کیا گیا ،تفصیل کے مطابق افغان صوبے اورزگان کے دارالحکومت ٹرنکوٹ میں ہفتے کی صبح فورسز کی فضائی کارروائی میں تحریک طالبان افغانستان کے اہم کمانڈر ملا حمداللہ دیگر 11ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ،افغان وزارت دفاع نے کہا کہ افغان فورسز کی جانب سے صوبہ سرے پل کے ضلع سید میں کی گئی فضائی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ، ابھی تحریک طالبان افغانستان نے ملا حمداللہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ 2 دسمبر 2018 کو افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں طالبان طالبان ملٹری کمیشن کے سربراہ ملا عبدالمنان سمیت 29 طالبان ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین