• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کو دعوت دی تو ڈیل کا تاثر ملے گا،ترجمان وزیراعظم

اسلام آباد( طارق بٹ)وزیر اعظم عمران خان نے حزب اختلاف کے لیڈر شہباز شریف کو سعودی شہزادے محمد بن سلطان کے اعزار میں اتوار کو دئیے جانے والے عشایئے میں شرکت کی دعوت نہ دینے کی وجہ اس بات کا اندیشہ ہے کہ کہیں انہیں دعوت دینے سےحکومت پر این آر او دئیے جانے کے تناظر میں نہ دیکھا جائے اوردعوت دینے سےڈیل کا تاثر ملے گا،یہ بات وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہی تاہم ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پیر کے دن سعودی شہزادے کے اعزازمیں دئیے جانے طہرانے دعوت دے سکتے ہیں کیونکہ وہ حکومت سے ڈکٹیشن نہیں لیتے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی شہزادے کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے میں وزیر اعظم نہ صرف شہباز شریف بلکہ آصف زرداری، بلاول بھٹو اور جمیعت علامائے اسلام کے رہنما (ف) گروپ کے بھی کسی رہنماکو دعوت نہیں دے رہے تاہم صدر مملکت انہیں دوسرے دن ظہرانے میں دعوت دے سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وزیر اعظم حزب اختلاف کے رہنماؤں کو اس لئے دعوت نہیں دے رہے کیونکہ ان میں سے پر کرپشن کے الزامات ہیں اور بیشتررہنما یا تو جیل میں ہیں ، یا ضمانت پر یا پھر ان کے خلاف مقدمات درج ہیں جن کی تفتیش جاری ہےاس کے علاوہ دیگر ایسے رہنما ہیں عشائیے میں شرکت کے لئے قابل نہیں سوشل میڈیا پر وزیر اطلاعات نے یہ بھی لکھا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ حزب اختلاف کے لیڈروں بلایا جائے یا نہیں کیونکہ مستقبل قریب میں نئی قیادت سامنے آسکتی ہے،وزیر اعظم اور ان کے جماعت کے دیگر رہنماؤں نے 18نومبر 2016کو ترک صدر طیب اردگان کے اعزاز میں دئیے گئےریسپشن اور ان کے پارلیمنٹ سے خطاب کا بائیکاٹ کیا تھا،اس وقت پی ٹی آئی کے وائز چیرمین شاہ محمود قریشی نے کے وہ غیرملکی رہنماؤں کی تقریبات میں اس لئے شرکت نہیں کررہے کیونکہ وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔  

تازہ ترین