• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے،گورنر پنجاب

لاہور،چیچہ وطنی (این این آئی، نامہ نگار) گورنر پنجاب چوہدری سرورنےکہاہےکہ پاکستان امن پسندملک ہےمگربھارت کبھی ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھےاگربھارت نےپاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پوری قوم متحد ہوکر افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہےاور ملک دشمنوں کومنہ توڑ جواب دیا جائیگا ،پاکستان بھارت کی الزام تر شیوں اور دھمکیوں سے مر عوب ہونیوالا نہیں۔ گورنرپنجاب چوہدری سرور نے دبئی کے دورے سے واپسی کےبعدگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ بھارت ایک قدم آئے ہم دوقدم آگے بڑ ھیں گےکیونکہ پاکستان ہمیشہ سےامن اوربہترین تعلقات کی بات کر تا ہے مگر بھارت نے کبھی ہماری مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے جسکے خلاف پاکستان نے ہمیشہ پوری دنیا میں آواز بلند کی ہےاوراس میں کوئی شک نہیں کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت کا یہ بہت پرانا دستور ہے کہ جب بھی انکے ہاں دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو بھارت بغیر کسی ثبوت اور انکوائری کے اس کا الزام چند منٹوں بعد ہی پاکستان پر لگادیتا ہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نےایک نجی دورے پر ساہیوال بھی گئےجہاں انھوں نے انتظامی افسران سےگفتگومیں کہاکہ موجودہ حکومت وسائل کےبہتراستعمال سےملکی معیشت میں بہتری کی کوششیں کر رہی ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے، 70سال کی خرابیوں کو درست کرنے میں وقت درکار ہے جس کے لئے عوام موجودہ حکومت کاساتھ دیں اوراصلاحاتی ایجنڈےکی حمایت کریں، ساہیوال کی انتظامیہ نے برسوں سے غیر قانونی قابضین سے سینکڑوں ایکٹر قیمتی اراضی واگزار کر ائی جہاں عوامی فلاح کے منصوبے شروع کئے جائیں گے-اس موقع پر کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ،ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو اور ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء موجود تھے۔ تحریک انصاف کے رہنما میجر(ر)غلام سرور،ضلع ساہیوال کے صدر رانا آفتاب احمد خاں اور انوارالحق رامے بھی موجود تھے -کمشنر نے بتایا کہ چک نمبر 13/11-Lمیں 700ایکٹراورساہیوال میں محکمہ انہار کا 350ایکٹر قیمتی زرعی رقبہ واگزار کر لیا گیا ،گورنر چوہدری محمد سرور نے افسران پر زور دیا کہ وہ اسےکسی بہتر مقصد کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ تیارکریں،گورنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ مساجد میں جا کر عوام سے ملیں اور ان کے مسائل حل کریں جس پر ڈی پی او کپیٹن (ر) محمد علی ضیاءنے بتایا کہ ساہیوال پولیس اس پالیسی پر پہلے سے ہی عمل پیرا ہے اور وہ خود اپنے دفترمیں روزانہ 12بجے عوامی شکایات سنتے ہیں جس کے لئے علیحدہ انتظامات کئے گئے ہیں -کمشنر نے یقین دلایا کہ ڈویژن بھر کی انتظامیہ کے تمام افسر عوام کو جواب دہ ہیں اور ان کے دروازے عام آدمی کے لئے کھلے ہیں اور اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے- بعد ازاں گورنر چوہدری محمد سرور تحریک انصاف کے مقامی رہنما چوہدری بابر صغیر کی رہائش گاہ گئے اور ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی -اس موقع پر چوہدری صغیر انجم او ر دوسرے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔      
تازہ ترین