• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 ڈاکٹروں سمیت 32 ملازمین کی تنخواہ سے الاؤنس کی کٹوتی

ملتان( سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ملتان نے غیر حاضری،مرکز صحت بند ہونے،زائد المیعاد ادویات برآمد ہونے پر 2 ڈاکٹروں سمیت 32 ملازمین کی تنخواہ سے الاونس کٹوتی و دیگر سزائیں دی ہیں۔میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عثمان غنی،ڈینٹل سرجن ڈاکٹر قاسم،ویکسی نیٹر اقبال احمد،سینٹری انسپکٹر قاسم،سوئیپر جون مسیح،مڈوائف نوشین وکٹر،شہلا شریف،ریحانہ کوثر،میمونہ ظفر،اللہ وسائی،نائب قاصد محمد فیضان،ڈسپنسر سعدیہ بشیر،عمران خان،سینئیر کمپیوٹر آپریٹر کامران شریف،دلاور حسین،لیڈی ہیلتھ وزیٹر شازیہ حمید،سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر ماریہ قادری،سی ڈی سی سپروائزر مختیار احمد،چوکیدار محمد طارق، مختیار، ریڈیو گرافر اطہر جاوید،ظفر اقبال،چارج نرس نصرت مظفر،لیب ٹیکنیشن ساجد صدیق،ڈینٹل ٹیکنیشن عبدالرشید، لیب اسسٹنٹ عبدالحمید کی تنخواہ سے 15 روز کے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز الاونس کی کٹوتی،مڈوائف نوشین برکت،سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر سدرہ نورین کی تنخواہ سے ایک ماہ کے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز الاونس کی کٹوتی،سینئر کمپیوٹر آپریٹر عقیل مسعود کی ڈیوٹی ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم،سینٹری انسپکٹر رمضان اکرم کی ڈیوٹی ای پی آئی برانچ ڈی ایچ او دفتر،لیڈی ہیلتھ سپروائزر رخسانہ انور،نرگس وزیر کو وارننگ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
تازہ ترین