• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکت

پاکستان سپرلیگ کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اسلام آباد یونائٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکت دے دی ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ  کے 158رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کرتے ہوئے18.2 اوررز میں تین وکٹوں کے نقصان پر اسلام آباد کو باآسانی شکست دے دی ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن نے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے شاندار 81 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ عمر اکمل نے 44 رنز کے ساتھ ٹیم کی جیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا ۔

پی ایس یل 4 میں آج پہلا میچ اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان کھیلا جارہاہے، جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے وائن پارنل نے 41آصف علی نے 36 اور حسین طلعت 30 رنز بناکر نمایاں رہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر نے 4 اور فواد احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین