• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ہلکی بارش، بدھ کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ، جبکہ محکمہ موسمیات نے 20اور21فروری کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، ملیر، سرجانی ٹاؤن اورایم اے جناح روڈ پر بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

ذرائع موسمیات نے آج شہر میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ 20 اور 21فروری کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کراچی کے علاوہ لاہور ، گوجرانوالا ، منڈی بہاءالدین ،گجرات ، قصور ،شکرگڑھ،ڈی آئی خان، مانسہرہ، اپرکوہستان ،شمالی وزیرستان،میرپور آزاد کشمیر اور لوئردیر میں بھی آج بارش ہوئی جبکہ پہاڑوں پر برف باری گری ہے ۔

دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں بھی بر ف باری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاھور ، سرگودھا ،فيصل آبا د،،پشاور، مردان ، کوھاٹ ، بنوں ،ژوب، کوئٹہ ، مالاکنڈ ، ہزارہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین