• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ویلیئرز 34سال کے ہوگئے، لاہور قلندرز نے سالگرہ منائی

دبئی (نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز 34 سال کے ہوگئے۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ان کے لئے سرپرائز سالگرہ کا اہتمام کیا تھا۔ ہفتے کی شب جب وہ کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد ہوٹل پہنچے تو ان کے لئے خصوصی کیک کا انتظام کیا گیا تھا۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے رانا ثمین کے ساتھ کیک کاٹا۔ لاہور قلندرز نے جیت کے لئے اپنے ہوٹل میں جشن کا اہتمام کیا ہوا تھا۔ ہوٹل کی لابی میں زبردست نعرے لگائے گئے۔

تازہ ترین