• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم و سربراہ مسلم کانفرنس آزاد کشمیر وطن واپس روانہ

برمنگھم (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممبر عالمی رابطہ اسلامی اور صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان یکم فروری سے16فروری تک اپنا دورہ برطانیہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ ائر پورٹ پر صدر برطانیہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس راجہ اسحق صابر، سرپرست اعلیٰ چوہدری بشیر رٹوی، چوہدری اشفاق، مرکزی کوآرڈینیٹر سردار امجد عباسی، راجہ ضیارب سمیت دیگر اعلیٰ جماعتی عہدیداران اور مرکزی رہنمائوں نے الوداع کیا۔ سردار عتیق احمد خان نے اپنے دورہ برطانیہ میں انتہائی مصروف وقت گزارا۔ پیر علائو الدین صدیقی کے عرس میں بطور مہمان خصوصی شرکت،پانچ فوری کو لندن پارلیمنٹ ہائوس کشمیر کمیٹی پارلیمنٹری گروپ کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ اہم اجلاس میں شرکت،اسی روز10ڈائوننگ اسٹریٹ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت، لوٹن کونسل میں لاء میئر آف لوٹن کی جانب سے تقریب میں شرکت، برمنگھم میں مورخہ10فروری کو آل جموں و کشمیر برطانیہ کا مرکزی کنونشن میں مرکزی تنظیم برطانیہ سمیت پندرہ مختلف شہروں کی تنظیموں کی حلف برداری میں شرکت، آزاد کشمیر کے دیگررہنمائوں قائد حزب اختلاف چوہدری یٰسین، سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقاتیں شامل تھیں۔
تازہ ترین