• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی وزیراعظم نے ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کر دیا، جاپانی اخبار

ٹوکیو ( آن لائن ) مریکی درخواست پر جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبل پرائز کیلئے نامزد کیا ہے۔معتبر جاپانی اخبار آساہی نے بغیر نام ظاہر کیے ملکی حکومت کے ایک ذریعے کے حوالے سے یہ خبر شائع کی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو بتایا تھاکہ شیزو آبے نے اْن کی نوبل انعام کی نامزدگی کیلئے پانچ صفحات تحریر کیے ہیں۔ امریکی حکومت کے مطابق جاپانی وزیراعظم نے گزشتہ برس ٹرمپ اور کم جونگ اْن کی سنگاپور میں ہونے والی سمٹ کی بنیاد پر یہ تجویز کیا ہے۔
تازہ ترین