• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری نوجوان اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کررہے ہیں ،قاری زواربہادر

لاہور (نمائندہ جنگ ) جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادرنے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوان اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کررہے ہیں ان نوجوانوں کا خون رنگ لائے گا اور کشمیر آزاد ہوگا۔انہوں نے کہا پلوامہ میں دھماکہ بھارت کا خود ساختہ اور مودی کی اپنی گرئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کی بھونڈی سازش ہے بھارتی وزیر اعظم مودی اپنی انتخابی شکست کے پیش نظر ایسا واقعہ رونما کروا کر اپنی ساکھ کو بحال کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے پلوامہ واقعہ جیسی سازش پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی تو پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے اور بھارت کو مُنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعیت علماءپاکستان کے دفتر میں انجمن طلباءاسلام کے صدر محمد عبدالسلام اعوان کی سربراہی میں میر حسن،صاحبزادہ عثمان محی الدین اور محمد عدنان رضاکے ساتھ ملاقات میں کیا ۔
تازہ ترین