• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دماغی فالج سےانتقال کرجانےوالی ٹیچرتاحال قانونی حق سےمحروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ایلمنٹری سکول نمبر3نیوملتان کی 2سال بیماررہ کرانتقال کرجانےوالی ٹیچرکوتاحال رخصت برائے معذوری کا قانونی حق ح نہیں مل سکا۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سکول کی ٹیچرانجم عظمت خان دماغی فالج کے باعث ہسپتال داخل ہوئی ،کچھ عرصہ بعد جب وہ دوران علاج ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل تھی تو اس دوران ان کی تنخواہ بند کردی گئی،جس پر ان کے شوہر مشکور خان نے ڈپٹی کمشنر ملتان کو داد رسی کی درخواست دی ۔ ڈی سی نے محکمہ تعلیم ملتان کو مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت کی ۔ٹیچر کے شوہر کے مطابق محکمہ تعلیم کی غفلت کے باعث اس مسئلہ کو حل نہیں کیا جا سکا۔اس دوران ٹیچر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
تازہ ترین