• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان پیرا میڈیکس سٹاف فیڈریشن کا اجلاس

پشاور(نیوز ڈیسک)آل پاکستان پیرا میڈیکس سٹاف فیڈریشن خیبر پختونخواکا ہنگامی اجلاس زیر صدارت حبیب خان منعقدہوا جس میں صوبائی کابینہ اور صوبائی ایگزیکٹیو کونسل کے اراکین نے شرکت کی ‘ اجلاس میں پیرامیڈیکس کی ری سٹرکچرنگ ‘اپ گریڈیشن آف پے سکیلز میں مخصوص گروپ کی جانب سے یونٹوں کے اضلاع میں غلط تقسیم اور حق تلفی پر شدید تحفظات کا اظہار کیاگیا ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ‘ وزیر صحت اور سیکرٹری صحت پیرا میڈیکس کو انصاف کی فراہمی اور مئی2018ء کے اعلامئے پر فوری عملدرآمد کو جلداز جلد یقینی بنائیں کیونکہ تاخیر سے صوبے کے تمام پیرامیڈیکس میں سخت بے چینی اور اضطراب پھیلی ہوئی ہے ۔ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی گئی کہ بجٹ کاپی میں کی گئی سنگین نوعیت کی غلطیوں کی تصحیح کا حکم بجٹ سیکشن کو جاری کیاجائے تاکہ سٹرکچرنگ اعلامیہ پر جلد عملدرآمد ممکن ہو سکے۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے حبیب خان کو فوری اور ایک متحرک کردارادا کرنے کا ٹاسک دیاگیا۔
تازہ ترین