• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جے پی روڈ پر سوشل سکیورٹی ہسپتال کے اطراف کوڑے کے ڈھیر شہریوں کیلئے دردسر

اسلام آباد (خبر نگار) آئی جے پی روڈ پر واقع سوشل سیکورٹی ہسپتال کے اطراف میں کوڑے کی ڈمپنگ شہریوں کیلئے درد سر بن گئی۔ تعفن اور بدبو سے ہسپتال عملہ، مریضوں اور لواحقین سمیت نواحی آبادیوں کیلئے سانس لینا بھی مشکل ہو گیا۔ سوشل سیکورٹی ہسپتال کے باہر مین آئی جے پی روڈ پر ٹریفک سگنل اور اہلکاروں کی عدم موجودگی کے باعث حادثات بھی معمول بن چکے ہیں۔ مکینوں نے وزیراعظم اور وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین