• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی باکس آفس پرفلم’ الیٹا بیٹل اینجل ‘ کا راج


امریکی باکس آفس پرسائنس فکشن فلم ’الیٹا بیٹل اینجل‘کا راج ، فلم نے 4 ارب 60 کروڑ روپے کما کرسب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

ہدایت کار رابرٹ روڈریگز اورفلمساز جیمس کیمرون کی تیئس ارب پینسٹھ کروڑ روپے سے زائد لاگت کی بڑی بجٹ کی سائنس فکشن فلم نے ریلیزہوتے ہی فلم بینوں کو اپنے سحرمیں جکڑ لیا، سائنس فکشن فلم "الیٹا بیٹل اینجل" نے ابتدائی چار دنوں میں 4 ارب 60 کروڑ روپے کما کرسب سے آگے نکل گئی ہے۔

فلم " دا لیگو مووی 2؛ دا سیکنڈ پارٹ " نے 3 ارب 79 کروڑروپے سے زاید کا بزنس کیا اوردوسرے نمبرپرآگئی۔

وارنربرادرزکی رومینٹک کامیڈی فلم " ازناٹ اٹ رومینٹک " نے 2 ارب 96 کروڑ روپے سے زیادہ کمائے اورتیسرے نمبرپرآگئی۔

تازہ ترین