• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف فنانشل کنٹرول ایکشن اجلاس پیرس ہیڈ کوارٹر میں شروع

پیرس (رضا چوہدری/نمائندہ جنگ) ایف اے ٹی ایف فنانشل کنٹرول ایکشن علاقائی گروپ کا اجلاس پیرس ہیڈکوارٹر میں شروع ہوگیا۔ اجلاس میں پاکستان سمیت مختلف امور کے متعلق علاقائی گروپ کی رپورٹ پر غور کیا جائے گا۔ مئی کے اجلاس میں فیصلوں کی سفارشات تیار کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضروری معلومات اور بعض فوری نوعیت کے سوالات کے جوابات کے لئے پاکستانی وفد وفاقی سیکرٹری فنانس عارف خان کی قیادت میں موجود ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے27 نکات کے جواب میں پاکستان کے مختلف اقدامات اور ان کے تحت کارروائی کی طرف پیشرفت کو مثبت قرار دیا جا رہا ہے۔جس کی روشنی میں ایشیائی گروپ کے سڈنی کے اجلاس میں تیار رپورٹ پر غور بھی شامل ہے جس میں پاکستان کا نام واچ لسٹ سے ہٹانے یا نہ ہٹانے کی سفارش کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پاکستانی حکومت کی طرف سے قانون سازی اور اس کے تحت کارروائیوں سے توقع ہے کہ پاکستان کا نام واچ لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

تازہ ترین