• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمیمہ بیگم کو مینٹل ہیلتھ سپورٹ کی ضرورت ہے، وکیل تسنیم

لندن (پی اے )بیتھنل گرین سکول سےفرار ہو کر شام جانے والی شمیمہ بیگم کے وکیل نے کہا کہ شمیمہ بیگم اب واپس برطانیہ آنا چاہتی ہے اسے مینٹل ہیلتھ سپورٹ کی ضرورت ہے داعش کے ساتھ رہتے ہوئے اس نے جو تکالیف اٹھائی ہیں ان سے اسے نقصان پہنچا ہے۔19 سالہ شمیمہ بیگم نے گزشتہ روز بچے کو جنم دیا ہے اور اس کی فیملی کا کہنا ہے کہ وہ اس نومولودکی داعش کی سوچ سے دور پرورش کرنا چاہتی ہے۔ شمیمہ کے وکیل تسنیم اکونجی نے بی بی سی سے گفتگو کرے ہوئے کہاکہ شمیمہ کواگر برطانیہ واپس آنے کی اجازت دی جائے تو وہ جیل جانے کو تیار ہے۔ شیمیہ بیگم گزشتہ ہفتے شام میں ایک کیمپ میں ملی تھی اور اب وہ برطانیہ واپس آناچاہتی ہے۔ وہ برطانیہ کی قانونی طور پر شہری ہے۔ اس کا اپنی فیملی کے ساتھ ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شمیمہ کی فیملی کی خواہش ہے کہ حکومت ان کی بیٹی اور نومولود بچے کو برطانیہ آنے کیلئے سفری دستاویزات فراہم کرے۔ اس کی فیملی اس کے بچے کو برطانیہ لا کر اس کی پرورش کرنے کی خواہاں ہے ان کا کہنا کہ بچے کی سفیٹی کیلئے اس یہاں لایا جانا چاہیے کیونکہ شیمیہ کے دو بچے انتقال کرچکے ہیں جن کا سبب غذائیت کی کمی اور بیماری تھی۔ فیملی کا کہنا ہے کہ داعش کے ساتھ رہتے ہوئے اس کی زندگی مشکلات سے دوچار رہی اور اسے مینل ہیلتھ سپورٹ کی ضرورت ہے تاکہ اس کی نارمل زندگی کو بحال کیا جا سکے۔ اگر اس کےخلاف کوئی کرمنل شواہد ہوں گے تو وہ ان کی نوعیت کے حساب سے ان کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوگی وکیل نے کہا کہ اس کی فیملی اسے داکش سے دور رکھنا چاہتی ہے وہ ماضی میں بھی ایسا ہی چاہتی تھی۔ فیملی اپنے نواسے پر داعش کی سوچ کا سایہ بھینہیں ٹڑنے دینا چاہتی۔ شیمیمہ اپنی دو ساتھیوں عامرہ عباس اور خدیجہ کے ساتھ 2015 میں شام فرار ہو گئی تھی ۔خیال ہے کہ خدیجہ سلطانہ دونوں ہی مکان کو دھماکے سے اڑائے جانے کے نتیجے میں ہلاک ہو چکی ہیں جبکہ عامرہ کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ وکیل تسنیم اکونجی نے مطالبہ کیا کہ اس کی تحقیقات کی جانی چاہیے کہ شمیمہ بیگم اور ان کی دو ساتھی برطانیہ سے شام کیسے فرار ہوئی تھیں۔ میٹ پولیس کمشنز کریسیڈا ڈک نے کہا کہ پولیس صرف اسی صورت میں کسی کو سفر کرنے سے روک سکتی ہے جب اسے یہ علم ہو کہ وہ غلط ارادوں کے ساتھ جا رہا ہے ۔

تازہ ترین