• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈ حیات ہوٹل کیس،سی ڈی اے نےسپریم کورٹ فیصلہ کیخلاف ریو یو پٹیشن دائرکردی

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) سی ڈی اے نے گرینڈ حیات ہوٹل کیس میں سپریم کورٹ کے نو جنوری کے فیصلہ کے خلاف ریو یو پٹیشن دائرکردی ہے۔ بی این پی نےلیز منسوخ کرنےکے اسلام آ باد ہائیکورٹ کےفیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔سپریم کورٹ نے لیزبحال کرتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ الاٹی آٹھ سال میں مساوی قسطوں میں 17.5ارب روپے جمع کرائے گا۔ اس میں پہلے سے ادا شدہ رقم شامل ہے۔ الاٹی کو یہ بھی ۜحکم دیا گیا کہ وہ ہر قسط کے مساوی بنک گارنٹی دے گا تاکہ عدم ادائیگی پر اسے سی ڈی اے کیش کراسکے۔ سی ڈی اے بورڈ نے نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کی منظوری دی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سی ڈی اے نے یہ ایشو فیصلہ کیلئے وفاقی کا بینہ کو بھیجا تھا لیکن کابینہ نے کوئی فیصلہ کرنے کی بجائے غور موخر کر دیا۔ چونکہ ریویو پٹیشن کا وقت ختم ہو رہا تھاا س لئے سی ڈی اے نے ریویو پٹیشن دائرکرنے کافیصلہ کیا۔

تازہ ترین