• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبل وارمنگ کی اصطلاح عام کرنے والے امریکی سائنسدان ویلس ا سمتھ بروکر87 برس کی عمر میں چل بسے۔

ماہر ماحولیات اور تحقیق دان والیس سمتھ بروکر گزشتہ روزنیویارک کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔

ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے بروقت آگاہ کرنے کے معاملات اتھانے والےویلس ا سمتھ 1931 سے کولمبیا یونیورسٹی میں بطور پروفیسر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

والیس سمتھ نے گلوبل وارمنگ کی اصطلاح کو عام استعمال میں لانے کے لیے1975 آرٹیکل لکھے اور یہ ثابت کیا کہ فضامیں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھنے سے گرین ہاؤس گیس کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہےجوزمینی سطح کا درجہ حرارت بڑھنے کی ایک بنیادی وجہ ہے۔

انہوں نے 1970 میں ہی یہ پیش گوئی کر دی تھی کہ آئندہ سالوں میں گلوبل وارمنگ کا خطرہ بڑھ جائے گا ، اور ماحولیاتی تبدیلیاں رونما ہونگی۔

1997 میں انہوں نے ہی گرین ہاؤس گیسزکے زمین پر منفی اثرات سے آگاہ کیا تھا۔

تازہ ترین