• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی، سعودی ولی عہد کے دورہ بھارت کی چکا چوند ماند پڑنے کا خطرہ

نئی دہلی (اے ایف پی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے کاروباری مشن کیساتھ منگل کے روز نئی دہلی پہنچ گئے ہیں تاہم پاک بھارت کشیدگی کے باعث سعودی شہزادے کے دورے کی چکا چوند ماند پڑنے کا خطرہ ہے۔ سعودی عرب ایران کے مقابلے میں بھارت میں اپنے تیل کی برآمدات بڑھانے کا خواہاں ہے اور اس وقت نئی دہلی کے 20 فیصد تیل کی ضروریات پوری کرتا ہے۔ حالیہ برسوں میں بھارت نے بھی اپنے انفراسٹرکچر پروگرام میں سعودی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ نئی دہلی کے ایک تھنک ٹینک آبزرور ریسرچ فائونڈیشن کے ایسوسی ایٹ فیلو کبیر تانیجا کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کے باوجود دونوں ممالک کی توجہ معاشی تعلقات پر مرکوز ہوگی جو کہ دونوں کیلئے سود مند ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت سعودی عرب کیساتھ اپنے معاشی تعلقات کو پاکستان کیلئے سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت کیخلاف استعمال کرنے کی کوشش کرے گا۔ 

تازہ ترین