• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مہم ، 16 گرفتار منشیات اور اسلحہ برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی پولیس نے جرائم پیسہ افراد کے خلاف مہم کے دوران 16 ملزمان کو گرفتار کر کے شراب،منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ تھانہ پاک گیٹ پولیس نے جاوید سے 10 لٹر شراب ،تھانہ چہلیک پولیس نے وقاص سے ایک لٹر شراب ،تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے الطاف سے رائفل،تھانہ ممتاز آباد پولیس نے اختر سے 10 شرلیاں،تھانہ مخدوم رشید پولیس نے امیر سلطان سے 12 بور بندوق ،تھانہ صدر شجاع آباد پولیس نے مشتاق کی نشاندہی پر 30 بور پسٹل ،تھانہ الپہ پولیس نے یوسف سے 8 لٹر شراب،بلال سے 10 لٹر شراب،اللہ بخش سے 8 لٹر شراب،اکرام سے10 لٹر اور فیاض سے 9 لٹر شراب برآمد کر لی ۔تھانہ بی زیڈ پولیس نے شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے ملزم عدیل کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس تھانہ قطب پور نے ناکہ بندی کے دورانجعلی نمبر پلیٹ لگانے والے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کر کے اس کی موٹرسائیکل قبضے میں لے لی۔ تھانہ کوتوالی کے علاقے میں ملزم قیصر نے رحمت اللہ کو ایک کروڑ 42 لاکھ 80 ہزار ر وپے مالیت کا چیک دیا جو کہ بنک نے اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے پر مسترد کر دیا ۔تھانہ قطب پور کے علاقے میں ملزم یونس نے شفاعت رضا کو دس لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔ تھانہ شاہ شمس پولیس نے سبز واری ٹاؤن کے خالی پلاٹ میں ایک مرد وعورت اسامہ اور بشری کو غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔انفورسمنٹ ٹیم کی کاروائی ،غیر قانونی پارکنگ سیٹنڈ بنانے والے دو افراد ابو بکر اور ندیم کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے ۔ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے اسد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نےامانت میں خیانت کرنے کے الزام میں تین افراد نور،طلحہ اور وقاص کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔ شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے میرج ہال کے مالک عارف سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ٹریفک پولیس نے گھنٹہ گھر چوک پر ٹریفک میں خلل ڈالنے کے الزام میں 4 ریڑھی مالکان مشتاق،عمر،شاکر اور عادل کو قابو کر کے تھانہ کوتوالی پولیس کے حوالے کر دیا ۔سکیورٹی سسٹم میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والے خواجہ سنٹر کے مالک اور ہوٹل منیجر کے خلاف مقدمات درج کر کاروائی شروع کر دی گئی ۔
تازہ ترین