• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایس ریلوے کا کینٹ سٹیشن کا دورہ، واٹر فلٹریشن پلانٹس کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان امیرمحمد داؤد وپوتا نے کینٹ سٹیشن کا دورہ کیا۔انہوں نے پلیٹ فارم نمبر3اور 4پر لگنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا جائزہ لیا۔انہیں بتایا گیا کہ کینٹ سٹیشن پر نصب شدہ مذکورہ جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس ایک گھنٹے میں ایک ہزار لٹر صاف اور ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بعد ازاں ڈی ایس نے کینٹ سٹیشن کی بیرونی عمارت کا جا ئزہ لیا اور اس کی کلر سکیم کو بہتر کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں۔
تازہ ترین